اقوام متحدہ :(اے یو ایس ) القاعدہ کی یمنی شاخ نے ہفتے کے روز ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اقوام متحدہ کے مغوی کارکن کو دکھایا گیا ہے جسے یمن میں چھ ماہ پہلے اغوا کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے پانچ کارکنوں کوماہ فروری کے دوران یمن کے جنوبی صوبے آبیان سے اغوا کیا گیا تھا۔یو این کارکن اپنا فیلڈ کا مشن مکمل کرنے کے بعد ساحلی شہر عدن واپس آرہے تھے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان ایری کانکو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ یہ ویڈیو اغلبا 9 اگست کو ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس میں ایک بنگلہ دیشی شہری آکام سوفیول آنم کی شناخت ہو رہی ہے۔اقوام متحدہ کا یہ بنگلہ دیشی سٹاف ممبر ویڈیو میں اپیل کر رہا ہے ‘ اقوام متحدہ ، بین الاقوامی برادری اورانسانیت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے اپیل کی وہ آگے بڑھیں میرے اغوا کنندگان کے مطالبات پورے کریں۔’ ترجمان کے مطابق مغوی نے ان مطالبات کا کچھ ذکر نہیں کیا ہے’البتہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اس یو این کارکن نے کہا ‘ میں صحت کے سنگین مسائل کا شکار ہوں۔ ان میں دل کا مرض بھی شامل ہے۔’ علاج کے لیے فوری حمایت اور ہسپتال کی ضرورت ہے۔
انٹیلی جنس گروپ کی سائٹ نے بنگلہ دیشی آنم کویمن میں اقوام متحدہ کا ڈائریکٹر سکیورٹی اور سیفٹی بتایا ہے۔ جس نے وڈیو میں بتایا ہے کہ ان سمیت پانچوں کارکنوں کو گیارہ فروری کو اغوا کیا گیا تھا۔ واضح رہے یمن 2014 سے اس وقت سے خانہ جنگی کا شکار ہے جب ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے دارالحکومت صنعا کا کنٹرول قبضے میں لے لیا تھا۔جس کے جواب میں عرب اتحاد کی طرف سے فوجی مداخلت کی گئی تاکہ یمن کی اصل حکومت کی حمایت کی جاسکے۔ اب تک اس جنگ میں لاکھوں افراد ہلاکو بے گھر ہو چکے ہیں ۔