واشنگٹن:(اے یو ایس)امریکا میں کوویڈ19-وبا میں مزید شدت آتی جارہی ہے اور گذشتہ روز کرونا وائرس کے متاثرین کی نئی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے۔
جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق منگل کی شب ساڑھے8بجے سے بدھ کی شب ساڑھے8بجے تک امریکا میں کرونا وائرس کے 201961 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ اس دوران 1535 مزید متاثرین فوت ہو گئے۔
اس طرح امریکا میں اب تک اس وبائی مرض کے متاثرین کی مجموعی تعداد 10238243 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 239588 مریض موت کا شکار ہو چکے ہیں۔اس سے قبل پیر کے روز امریکی دواساز کمپنی Pfizer نے اعلان کیا تھا کہ جرمن شراکت دار کمپنی BioNTechکے تعاون سے تیار کی جانے والی کرونا وائرس کی ویکسین اس وبائی مرض کے علاج کے حوالے سے 90% مو¿ثر ثابت ہوئی ہے۔
فائزر کمپنی نے امریکا اور پانچ دوسرے ممالک میں قریباً 44 ہزار افراد پر اپنی اس نئی ویکسین کی جانچ کی ہے اور اس کی بنیاد پر ابتدائی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کے خطرناک سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں۔
