Alberta Locks Down, Shuts Firms, Bans Gatherings to Quell Virus Outbreakتصویر سوشل میڈیا

ٹورنٹو: کناڈا کے کے تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے صوبہ البرٹا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر باہرلاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی و سماجی پروگراموں و تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

پریمیئر جیسن کینے نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سماجی اجتماعات ،حتیٰ کہ باہر بھی بھیڑ اکٹھا کرنے پر چار ہفتہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبے کے وزیر صحت ٹائیلر شاندرو نے کہا کہ جو تنہا رہتے ہیں وہ دو قریبی افراد کے ساتھ باہر نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے ماید کہا کہ کیسینو، جم اور ہیر سیلون اور تفریح گاہیں تو بالکل بند رکھی جائیں گی البتہ شراب خانے اور ریستوراں کھلے رہیں گے لیکن وہاں سے لے جایا یا منگوایا جا سکتا ہے جمع ہو کر کھایا نہیں جا سکتا۔

البرٹا کے عوام کو کرسمس بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ اور تنہا رہنے والے دو قریبی افراد کے ساتھ منانا ہوگا۔ البرٹا میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 1727 نئے کیسز کے سامنے آئے ہیں اور اب تک یہاں مجموعی طور پر 72028 کیسز منظر عام پر آ چکے ہیں۔

کناڈا میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 430000 ہو گئی ہے جبکہ 12800 سے زائد ا موات ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *