Alert in border belt as Pakistan drone drops 11 grenades in Gurdaspurتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یو ایس)ہندوستان میں دہشت پھیلانے کی پاکستان کی ایک اور سازش اس وقت بے نقاب ہو گئی جب اس نے ہندوستان پاکستان سرحدی علاقے کے قریب واقع ریاست پنجاب کے گورداس پور میں11ہینڈ گرینیڈ گرائے ۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستان نے ایک ڈرون طایرے کے ذریعہ یہ ہینڈ گرینیڈ پھینکے ہیں۔ہندوستانی سرحد پر برآمد کئے گئے سبھی ہینڈ گرینیڈ پاکستان کے راولپنڈی میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں تیار کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ہفتہ کی دیر شب چکری بارڈر پر بی ایس ایف کے جوانوں نے ہندوستانی سرحد پر ایک ڈرون کو آتے ہوئے دیکھا تھا۔

اس کے بعد بی ایس ایف کے جوان الرٹ ہوگئے اور انہوں نے کئی راونڈ فائرنگ کی۔ حالانکہ جوان ڈرون کو گرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور ڈرون واپس پاکستان کی طرف لوٹ گیا۔ اس حادثہ کے بعد پولیس اور بی ایس ایف کی ٹیم نے اتوار صبح اسلاچ گاوں میں سرچ آپریشن چلایا۔

سرچ آپریشن کے دوران گاوں کے پاس سے 11 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ گرینیڈ کا باکس ایک لکڑی کے فریم سے جڑا ہوا تھا اور ایک نائیلان کی رسی کے سہارے ڈرون سے زمین پر اتارا گیا تھا۔

ہندوستان کی سرحد سے برآمد کئے گئے گرینیڈ آرجے ٹائپ ایچ جی-84 سیریز کے ہیں۔ ان گرینیڈ کی رینج 30 میٹر ریڈیئس تک ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ ایچ جی-84 گرینیڈ کا استعمال ہندوستان میں 2008 ممبئی دہشت گردانہ حملے، 1993 دہشت گردانہ حملے، 2001 پارلیمنٹ حملے میں بھی ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *