Algeria criticizes Israel's recognition of Moroccan sovereignty on Western Saharaتصویر سوشل میڈیا

الجزائر(اے یو ایس ) الجزائر کی حکومت نے کہا کہ الجزائر نے اسرائیل کی طرف سے مراکش کے لیے مغربی صحارا کے علاقے کو تسیلم کرنے کے حوالے سے مراکشی حکومت کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔الجزائر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی کی جانب سے اٹھایا گیا حالیہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ مراکش کی طرف سے آگے بڑھنے کی پالیسی اور چالبازیوں کے سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی صحارا کو مراکش کے حصے کے طور پر تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور صحارا کے معاملے سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام مراکش اور اسرائیل کی پالیسیوں کی مستقل مزاجی کی تصدیق کر رہا ہے۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ قدم ایک مکروہ معاہدے سے زیادہ کچھ نہیں جو کسی بھی طرح صحرائی اراضی پر قبضے کو جائز نہیں قرار دے سکتا۔

خیال رہے الجزائر علیحدگی پسند ”پولساریو فرنٹ“ کی حمایت کرتا ہے اور مراکش کے ساتھ اپنے تصادم کے دوران اس تنظیم کی اپنی سرزمین پر میزبانی کرتا ہے۔ یہ چپقلش 1975 میں ہسپانوی استعمار سے مغربی صحارا کی بازیابی کے وقت سے جاری ہے۔اس تنازع کے پس منظر میں مراکش اور الجزائر کے تعلقات میں حالیہ عرصہ میں شدید تناو¿ دیکھا جا رہا ہے۔ کشیدگی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ الجزائر نے رباط کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے ہیں۔ مراکش نے چند روز قبل ایک بڑی سفارتی پیش رفت کی تھی جب اسرائیل نے مغربی صحارا پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کر لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *