نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو سال 2019کی ایشیاءکی سب سے سیکسی خاتون قرار دیا گیا ہے، وہیں اس فہرست میں اداکارہ دپیکا پڈکون کو پورے دہائی کی سیکسی خواتین چنا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں لندن کے ایک ہفتہ روزہ اخبار’ ایسٹرن آئی‘ کے آن لائن ووٹنگ کے ذریعہ کرائے گئے سروے میں ان دنوں اداکاراؤں کو شامل کیا گیا ہے۔
اخبار ایسٹر ن آئی نے عالیہ بھٹ کے لئے سال 2019کو سب سے بہترین سال قرار دیا ۔ اخبار کے مطابق عالیہ نے اس برس اداکاری کے لئے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے ہی ہیں ساتھ ہی ساتھ ان کی فلم ’ گلی بوائے‘ کو 2020کے آسکر کے لئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے اپنے حمایت میں ہوئی ووٹنگ اور ایشیاءکی سب سے سیکسی خاتون کی فہرست میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ میرا ہمیشہ سے خیال رہا ہے کہ سچی خوبصورتی جو دکھتی ہے اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے اور وہی سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔ عالیہ نے مزید کہا کہ ’ ہم بوڑھے ہو جائیں گے ، ہم کیسے دکھتے ہیں یہ وقت کے ساتھ بدل جائے گا ،لیکن آپ کا دل سے اچھا ہونا آپ کو ہمیشہ خوبصورت بنائے گا اور ہم سب کو اسی دھیان دینا چاہئے‘۔
خیال رہے کہ سال 2018کی اسی فہرست میں پہلے مقام پر رہیں اداکارہ دپیکا پڈکون کو اس بار دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے،لیکن اس بار دپیکا نے پورے دہائی کی سب سے سیکسی خواتین ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ واضح رہے کہ ’ ایشیاءکی سب سے سیکسی خاتون کی ‘ فہرست آن لائن ووٹ کے ذریعہ کی جاتی ہے ، جسے میڈیا کوریج ودیگر سوشل میڈیا اسٹیج پر ملنے والے رد عمل کے بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔
اخبار ایسٹرن آئی ‘ کے انٹر ٹیمنٹ ایڈیٹر اور اس فہرست کی شروعات کرنے والے اسجد نظیر نے کہا ہے کہ ’ عالیہ بھٹ جیسا بڑا نام فی الحال کوئی نہیں ہے اور پیشہ ور ہندی سنیما کے اگلی دہائی میں بالی ووڈ کیوئن کیطرح راج کرنے سے کوئی بھی چیز انہیں روک نہیں سکتی، ساتھ ہی ایڈیٹر نے یہ بھی کہا کہ کہ ’ فلم اسٹار سے زیادہ وہ خواتین کی طاقت کےلئے طاقتور علامت ہیں، جو مضبوط جدید خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں۔