جموں : یہاں موصول سرکاری اطلاع کے مطابق مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میںکوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ، جس میں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کچھ بڑے فیصلے کیے گئے۔
تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد ، فیصلہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کو 15 مئی 2021 تک یہاں کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے کرونا معاملات میں اضافے کے پیش نظر ، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنازے میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد زیادہ سے زیادہ 20 ہو گی۔
بند مقامات پر ہر قسم کے اجتماعات کے لئے 50 اور کھلے مقامات پر ہر قسم کے اجتماعات کے لئے 100 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کو آنے والے تمام مسافروں کی لازمی جانچ کے لئے موجودہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کے لئے ضروری ہدایات منظور کیں۔
