احمد آباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ڈیبو ٹیم گجرات ٹائیٹنز نے اپنے پہلے ہی سال کھیل کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے تمام ٹیموں کو زیر کرکے آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام کرا لیا۔گجرات کو چمپین کا اعزاز دلانے میں آل رفاو¿نڈر اور کپتان ہاردیک پانڈیا نے نمایاں کردار ادا کیا نہوں نے بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹ لیے اور نا مساعد حالات میں بیٹنگ کرتے ہوئے34بیش قیمت رنز بھی بنائے۔اگرچہ کرکٹ شوقینوں سے کھچا کھچ بھرے اپنے گھریلو میدان نریندر مودی اسٹیڈیم میں فتح حاصل کر کے ٹائیٹل پر قبضہ کرنے کے لیے دیے گئے 131رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائیٹنز کو محض23کے مجموعے پر اس ے دو زبردست جھٹکے لگے ۔
وردھمان ساہا اور میتھیو ویڈ بالترتیب 5اور8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔لیکن شبھمان گل اور کپتان ہاردیک پانڈیا نے نہ صڑف اننگز کو سنبھالا بلکہ مزید کوئی نقصان پہنچنے سے قبل تیسرے وکٹ کے لیے63رنز کی شراکت کر کے ٹیم کو ہدف کے نزدی پہنچا دیا۔ اس اسکور پر پانڈیا لیگ اسپنر چاہل کی ٹرن لیتی گیند کو ڈرائیو کرنے کی کوشش میں سلپ میں لپک لیے گئے۔ انہوں نے 30گیندوں پر 34رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔اس کے بعد گل کو ڈیوڈ ملر کی شکل مین پانڈیا جیسا ہی جارح بلے باز مل گیا اور ان دونوں نے پھر پیچھ کڑ کر نہیں دیکھا اور حریف کپتان سنجو سیمسن کی ہر چال کو ناکام بناتے ہوئے19ویں اوور کی پلی ہی گیند پر ہدف چھو لیا۔ شبھمان گل نے 43گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھلے کی مدد سے45اور ملر نے 19بالوں پر تین چوکوں اور ایک چھکا لگا کر 32رنز بنائے اور دونوں غیر مفتوح رہے۔
رائلز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، پی کرشنا اور یجوندر چاہل کو ایک ایک وکٹ ملی۔ قبل ازیں پہلے بولنگ کے لیے مدعو کیے جانے کے بعد اپنے فاسٹ و اسپن کے ملے جلے اٹیک سے زبردست تباہی مچاتے ہوئے مہمان راجستھان رائلز کی مضبوط بہٹینگ صف کا صفایا شروع کر دیا۔ اور مقررہ20اووروں میں اسے9وکٹ کے نقصان پر محض130رنز پر روک دیا۔ اگرچہ یوشاوی جیسوال؛ اور جوز بٹلر پر مشتمل اس کی افتتاحی جوڑی نے انگز کا آغاز بڑے د ھماکہ خیز انداز میں کیا لیکن ابھی اسکور 31ہی تھا کہ چوتھے اوور کی آخریگیند پر یش دیال نے جیسوال کو آو¿ٹ کر کے بریک لگا دیا۔ جیسوال نے 16گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکے کے ساتھ22رنز بنائے۔8ویں اوور میں60کے مجوعے پر کپتان سنجو سیمسن بھی داغ مفارقت دے گئے ۔ وہ دو چوکوں کی مدد سے صرف14رنز کا ہی تعاون دے سکے۔جوشز بٹکر نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ابھی اسکور 73تک ہی پہنچاا تھا کہ وہ بھی چلتے بنے ۔اس کے بعد پھر ٹیم سنبھل نہ سکی اور وقفہ وقفہ سے وکٹ گرتے رہے اور اوورز کم ہوتے رہے یہاں تک کہ جب20اوور مکمل ہوئے تو اسکور بورڈ پر 9وکٹ پر صرف130کا ہندسہ لٹک رہا تھا۔
رائلز کی جانب سے جوز بٹلر 5چوکوں کی مدد سے39رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گجرات کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 3، سائی کشور نے دو اور محمد شامی، یش دیال اور افغان لیگ اسپنر راشد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ راشد خان نے پانڈیا کی طرح نہایت کفایتی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور4اووروں میں صرف18رنز دیے۔ہاردیک پانڈیا کو مین آف دی میچ اور انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔
