اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی کی ایک فحش ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل اس خاتون لیڈر کا نام ثانیہ عاشق ہے۔ ثانیہ عاشق پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این)کی رکن ہیں اور صوبہ پنجاب کے صوبائی ٹیکسلا اسمبلی کے حلقے کی رکن ہیں۔دراصل، ثانیہ عاشق نے 26 اکتوبر کو حکومت اور مرکزی تفتیشی ایجنسی سے اس ویڈیو کے بارے میں شکایت درج کرائی تھی۔ طویل تفتیش کے بعد پولیس نے ویڈیو لیک کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح ہو کہ ثانیہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی انتہائی قریبی رشتہ دار ہے۔معلومات کے مطابق 26 اکتوبر کو ثانیہ عاشق نے وفاقی تحقیقاتی ادارے میں شکایت درج کرائی تھی۔ بعد ازاں اس کی نقل ان کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر بھی شیئر کی گئی تھی۔ ثانیہ نے الزام لگایا کہ سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے ایک فحش ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں نظر آنے والی خاتون ان جیسی نظر آتی ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون ثانیہ عاشق ہیں۔ اس دوران انہوں نے اس کی شکایت عمران خان کی مرکزی حکومت سے بھی کی۔اس حوالے سے ثانیہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ اس کے علاوہ میری کچھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کی گئی ہیں۔ تب سے مجھے دھمکی آمیز فون کالز آرہے ہیں۔