Altaf Hussain ordered the killing of Dr Imran Farooq, Islamabad ATC rulesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: اسلام آباد کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے جمعرات کے روز رولنگ دی کہا پارٹی کے سینیئر رہنما عمران فاروق کے قتل کا حکم متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم)کے بانی الطاف حسین نے دیا تھا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے تین ملزموں کے مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا کہ الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے شمیم خالد، سید محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی اور تینوں پر 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مقتول کے لواحقین کو 10-10لاکھ روپے اداکریں۔

اپنے فیصلہ میں عدالت نے پاکستان و یوکے کی حکومتوں کو ہدایت جاری کی کہ اس کیس میں ملوث چار مفرور ملزموں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین، افتخار حسین، محمد انوار اور کاشف کامران کو گرفتار کریں۔

عدالت نے یہ بھی فیصلہ سنایا کہ پارٹی کے لندن مقیم دو سینیئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان میں موجود لوگوں کو الطاف حسین کے احکام پہنچا دیے تھے۔

کیس کے دو مشتبہ شمیم اور محسن علی نے ایک مجسٹریٹ کے رو برو اپنے اقبالیہ بیان میں کہا تھا ڈاکٹر فارق کو اس لیے قتل کیا گیا کیونکہ وہ اپنے بڑھتے قد کے باعث ایم کیو ایم کی قیادت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *