American soldiers fled in the dark of the night': Taliban leaderتصویر سوشل میڈیا

کابل: (اے یوایس)افغان نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی کا کہنا ہے کہ امریکی افواج رات کے اندھیرے میں افغانستان سے فرار ہوئیں، افغانستان اب ایک آزاد ملک ہے اور 40 سالوں میں پہلی بار اپنے فیصلے خود کر رہا ہے۔

کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس ستانکزئی نے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، دشمن یہ نہ سمجھے کہ افغانستان 40 سالہ جنگ سے کمزور ہوگیا، ضرورت پڑی تو افغانستان میں مزید 40 سال جنگ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کے لیے دو اہم چیلنجز افغان عوام کے درمیان یکجہتی بڑھانا اور دنیا سے تعلقات قائم کرنا ہیں۔افغان نائب وزیر خارجہ نے پڑوسی ممالک سے افغانستان کی مدد کرنے اور افغانوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کی اپیل بھی کی۔عباس ستانکزئی کا مزید کہنا تھا کہ افغان خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے کا حق حاصل ہے لیکن افغانستان کی ثقافت مغربی ثقافت سے بالکل مختلف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *