Amid border disputes, China cuts off electricity to Myanmar's villageتصویر سوشل میڈیا

نیپیداو(میانمار) : چین اور میانمار کے مابین سرحدی حد کے تعین پر تنازعہ کی روشنی میں چین نے میانمار کے جنوبی شان صوبے میں بجلی ہی کاٹ دی اور گذشتہ9مہینے سے میانمار کے اس گاو¿ں کے رہائشی بغیر بجلی کے گذارہ کر ہے ہیں۔ ابلاغی ذرائع نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے میانمار کے اس گاؤں کے جس کی بجلی کاٹی گئی ہے، رہائشیوں کے حوالے سے بتایا کہ چین سرحد کے قریب واقع ان کی زمینوں کو ہڑپنا چاہتا ہے ۔ ایک آن لائن نیوز پورٹل دا اراواڈی کی رپوورٹ کے مطابق شان صوبے کے نامخام ضلع میں دریائے شوالی کے شمال میں واقع نوانگ خام گاؤں کو چینی سرحدی دیہات نوانگ سانگ سے بجلی پہنچائی جاتی تھی۔

میانمار کی وزارت توانائی اور چین کی یونن یونائیٹڈ پاور ڈیولپمنٹ کمپنئی لمیٹڈ کے درمیان شوالی 1پن بجلی پراجکٹ کے عنوان سے ایک مشترکہ پراجکٹ گاؤں کے قریب شروع ہوا لیکن اسے کبھی بجلی فراہم نہیں کی گئی۔شان ہیومن رائٹس فاو¿نڈیشن (ایس ایچ آر ایف) کی رپورٹ کے مطابق ،جو اسی ہفتہ جاری ہوئی،چین نے سرحدی حد بندی پر تنازعہ ہوجانے پر جولائی 2021میں بجلی کاٹ دی تھی۔چین کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کا بہانہ بنا کر میانمار سے متصل اپنی سرحد پر خار دار تاروں کا باڑ لگانے کی کوشش کر رہا ہے ۔اکتوبر2020میں چینی حکام نے نوانگ خام کے قریب 15تا 20میٹر آگے سے دو پرتیسرحدی باڑ کی تنصیب شروع کر دی۔

رپورٹس کے مطابق یہ باڑ چینی حدود میں7میٹر اونچی اور میانمار کی حدود میں5میٹر اونچی ہے اور سرحد پار پھیلے کھیتوں سے گذر رہی ہے۔گذشتہ سال جولائی میں چین نے نوانگ خام گاو¿ں کے کھیتوں میں مزید خار دار تاروں کی باڑ باندھنے کی دو بار کوشش کی لیکن احتجاج کرنے پر بعد میں اس نے باڑ لگانے کا سلسلہ روک دیا۔ایس ایچ آر ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرحدپر باڑ لگانے پر تنازعہ کے بعد سے چین نے میانمار کی زمین پر زبردستی قبضہ کرنا بند کر دیا ہے لیکن وہ اب بھی باڑ کے قریب ایک پل بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔کاشتکاروں کو خدشہ ہے کہ وہ ان کی زمینیں پھر چھن جائیں گی کیونکہ 2021میں جب باڑ لگائی گئی تھی تو چین نے ان کی زمینیں غصب کر لی تھیں۔اور انہی تنازعات کے باعث اکتوبر2021سے نوانگ خام کی بجلی کٹی ہوئی ہے۔بجلی کی ترسیل گذشتہ سال جولائی میں بند کی گئی تھی۔ اکتوبرمیں مختصر عرصہ کے لیے بجلی بحال کی گئی لیکن نوانگ خام کےایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 19اکتوبر کو بجلی پھر کاٹ دی گئی جو آج تک بحال نہیں ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *