بیجنگ: چین نے یوم مزدور کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کے دوران مختلف سیاحتی مقامات پر کوویڈ 19 سے متعلق سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تاہم شنگھائی میں گزشتہ ایک ماہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب کہ ممنوعہ علاقوں سے باہر کورونا وائرس کی اومیکرون شکل کے انفیکشن کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔
بیجنگ کے بیورو آف کلچر اینڈ ٹورازم ک نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ کوویڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے ہفتہ سے شروع ہونے والی یوم مئی کی تعطیل کے دوران تمام تھیٹر اور تفریحی مقامات، انٹرنیٹ کیفے، آف لائن آرٹ سینٹرز اور سٹی گروپ ٹورز بند رہیں گے۔ علاوہ ازیںبیجنگ میونسپل فلم ایڈمنسٹریشن نے بھی جمعہ کی رات اعلان کر دیا تھا کہ دارالحکومت کے تمام سنیما ہال 4 مئی تک بند رہیں گے۔