Amid tensions, China announces military exercises in South China Seaتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چین نے امریکہ اور تائیوان کے ساتھ تنا ؤکے درمیان بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ تائیوان کی فوج اس واقعہ سے چوکس ہے اور اپنے لڑاکا طیاروں کو تیار رہنے کو کہا ہے۔

چین نے فوجی مشقوں کا فیصلہ سنیچر کو امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈر روز ویلٹ کے متنازعہ آبی علاقوں میں اچانک داخل ہونے کے بعد کیا۔اس ضمن میں میری ٹائم سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ فوجی مشق کب ہوگی اور کتنے بڑے پیمانے پر ہوگی۔ دوسری طرف ، تائیوان کی سرحد پر بار بار چینی لڑاکا طیاروں کے داخل ہونے کے بعد ایک ہفتے بعد تائیوان فضائیہ نے بھی جنگی مشق کی۔

بتادیں کہ بیجنگ نے ہمیشہ تائیوان کو اپنی سرزمین بتایا ہے۔ ہفتے کے روز چینی بمبار اور لڑاکا طیارے تائیوان کے جزیرے کے قریب غیر قانونی طور پر جنوبی بحیرہ چین میں داخل ہوئے۔قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے چین نے کوسٹ گارڈ کو ضرورت پڑنے پرغیر ملکی جہازوں پر فائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

چین کی نیشنل پیپلز کانگرس کی قائمہ کمیٹی نے گذشتہ جمعہ کو کوسٹ گارڈ کا ایک قانون منظور کیا جس سے امریکہ ناراض ہے۔ چین کے اس قانون کے مطابق غیر ملکی جہازوں سے ہونے والے خطرات کو روکنے کے لئے کوسٹ گارڈ سبھی تمام ضروری وسائل استعمال کرسکتے ہیں۔

اس قانون میں ضرورت کے وقت مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *