Amid US heatwave, woman dies after drinking 2 litres of water in 20 minutesتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن، (اے یوایس) امریکا میں 35 سالہ خاتون کی 20 منٹ میں 2 لیٹر زہریلا پانی پینے کے باعث موت ہو گئی۔ ایشلی سمرز نامی خاتون جولائی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے ریاست انڈیانا میں موجود تھیں جہاں گرمی زیادہ ہونے اور جسم میں پانی کم محسوس ہونے پر انہوں نے 20 منٹ کے دوران 2 لیٹر پانی پی لیا جو کہ زہریلا تھا۔

ایشلی سمرز کے بھائی نے بتایا ہے کہ ان کی بہن گھر واپس آکر بیہوش ہو گئی جس کے بعد اسے کبھی ہوش نہیں آیا اور اسپتال میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ ڈاکٹروں نے ایشلی کے اہل خانہ کو بتایا کہ ان کی موت ہیپوناٹریمیا سے ہوئی ہے، یہ اس وقت ہوتا ہے جب انسان کے خون میں سوڈیم کی مقدار غیر معمولی طور پر کم ہو جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *