Amir Hayek appointed as Israel's first ambassador to the UAEتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب : ( اے یوایس) اسرائیل نے عامرحائیک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیرمقرر کیا ہے۔اسرائیلی وزیرخارجہ یائرلاپیڈ نے ایک ٹویٹ میں ان کے تقرر کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ”وہ معیشت اور سیاحت کے شعبوں میں علم وتجربے سے مالامال ہیں۔وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے ادارہ جاتی پ±ل کے لیے ایک درست آدمی ہیں۔“اسی ماہ کے اوائل میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولاتھا۔

یواے ای نے فی الوقت تل ابیب اسٹاک ایکس چینج کی عمارت میں اپنا سفارت خانہ قائم کیا تھا اور محمدالخاجہ کو اسرائیل میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔آن لائن اخبارٹائمزآف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق عامرحائیک اس وقت اسرائیل ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔اس سے پہلے وہ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف اسرائیل کے سربراہ اور وزارت صنعت، تجارت اور محنت کے ڈائریکٹرجنرل رہ چکے ہیں۔

یو اے ای اور بحرین نے اگست 2020 میں سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوارکیے تھے۔انھوں نے الگ الگ اسرائیل کے ساتھ گذشتہ سال ستمبر میں معاہدہ ابراہیم پر دست خط کیے تھے۔اس کے بعد سے اسرائیل کے ان دونوں ملکوں کے ساتھ صحت ،شہری ہوابازی ،سیاحت ،تحفظ خوراک، زراعت اور دفاع کےشعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے سمجھوتے طے پاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *