Amit Shah inaugurates IIT Jammu campusتصویر سوشل میڈیا

جموں: سرکاری ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی (آئی آئی ٹی ) کے نئے کیمپس کا افتتا ح کیا۔ وزیر داخلہ مرکز ی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ، دھرمیندر پردھان اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ سرینگر سے جموں پہنچے تھے۔یہاں آنے کے بعد سب سے پہلے وزیر داخلہ نے آئی آئی ٹی جموں کے نئے کیمپس کے افتتا ح کیا۔

آئی آئی ٹی کا یہ نیا کیمپس 210 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا، اس کیمپس میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ تمام سہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔واضح ہو کہ امیت شاہ مرکزکےزیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نئے کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعد شاہ ایک عام اجتماع سے خطاب کرنے بھگوتی نگر علاقہ پہنچے ۔

لیکن زبردست بارش کے باعث اجمتاع عام کا پروگرام درہم برہمہوتا نظر آیا تاہم بارش کا زور کم ہوتے اور موسم بدلتے ہی بی جے پی کے مقامی یونٹ اور ضلع انتظامیہ نے اجتماع کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے راتوں رات انتظامات کر لیے۔ جلسہ گاہ کے اندر اور اس کے اطراف زبردت حفاظتی بندوبست کیا گیا اتھا اور اس کے لیے پولس اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیے گئے تھے۔ شاہ جلسہ گاہ پہنچنے جہاں انہیں سننے کے لیے کثیر تعداد میں جمع لوگوں نے زبردست نعروں اور تالیوں سے استقبال کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *