اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خا ن نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے کو دھمکی دی ہے کہ وہ کسی مغالطہ میں نہ رہیں۔اور پاکستان کے خلاف جنگ کے تعلق سے بیان بازی نہ کریں۔ اب اگر اس نے حملہ کیا تو یہ اس کی آخری غلطی ہوگی۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنی جوشیلی تقریر میں مودی کے حالیہ تبصروں اور ریمارکس کا ،جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستانی افواج ہفتہ دس روز کی جنگ میں ہی پاکستان کو دھول چٹا دیں گی، ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ”آپ کو اپنی تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آپ کی ڈگری جعلی ہے۔“انہوں نے کہا کہ جن لیڈروں نے کبر و نخوت کا اظہار کیا اور بڑے بول بولے ماضی میں انہیں ہمیشہ شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔ اس ضمن میں انہوں نے ہٹلر اور نپولین بونا پارٹ کی فوجوں کی ناکامی کی مثالیں پیش کیں۔

عمران خان نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ جب کبھی کسی رہنما نے عوام کے کسی ایک گروپ کے خلاف منافرت کی مہم چلائی اور پھر ووٹ لینے کے لیے اس کا استعمال کیا تو وہ الیکشن تو جیت جاتا ہے لیکن وہ لاحاصل ہوتا ہے کیونکہ آگے تباہی منتظر رہتی ہے۔

مودی نے جب الیکشن جیتا تو انہوں نے کشمیر میں وہی کچھ کرنے کا فیصلہ کیا جو آر ایس ایس کا منشا تھا۔ انہوں نے سوچا وہ کشمیریوں کو قید خانے میں ڈال دیں گے لیکن کیا ہوا؟انوہں نے کہا کہ آج پوری دنیا جان گئی ہے کہ کشمیر کی کیا صورت حال ہے۔عمران خان نے اعتماد ظاہر کیا کہ کشمیر کے لیے اچھا وقت آنے ولا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *