نئی دہلی: حال ہی میں دیئے اپنے ایک بیان میں اداکار انگد بیدی نے اپنی اہلیہ اداکارہ نیہا دھو پیا کے حوالے سے کہا کہ ’ انہیں نیہا دھوپیا سے شادی کرنے میں دیر ہو گئی ۔
بیان میں انگد بیدی نے مزید کہا کہ ’ مجھے بہت پہلے ہی نیہا سے شادی کرلینی چاہئے تھی، ہم دونوں کا ایک ہی بیک گراؤنڈ ہے ، ہم پنجای بولتے ہیں، ہمارے والدین دہلی میں رہتے ہیں ، میرے والد محترم کرکٹر تھے جب کہ نیہا کے والد کا تعلق فوج سے رہا ہے ، ہمارے گھرکی ثقافت ایک ہی ہے۔
اپنی اہلیہ کے بارے میں آگے بات کرتے ہوئے انگد بیدی نے کہا کہ’ نیہا دھوپیا بزنس کوسمجھتی ہیں ،اسے کسی فنکار کی زندگی کے اتار ۔چڑھاؤ کا بھی پتہ ہے، دوست ہونے کی حیثیت سے میں نیہا سے کھل کر دل کی بات کہہ سکتا ہوں، مجھے کچھ کہنے سے قبل دو بار سوچنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ کچھ وقت نکال کر اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ گزارنا بہت پسند کریں گے۔ خیال رہے کہ انگد بیدی سابق کرکٹر بشن سنگھ بیدی کے بیٹے ہیں، اور انگد بیدی اپنے لائف اسٹائل کے لئے معروفہیں ۔
انگد بیدی نے سال 2018میں خفیہ طور پر نیہا سے دہلی کے ایک گرودوارہ میں شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا ۔