نئی دہلی: عام طور پر جہیز میں چار پہیہ گاڑی یا اسکوٹر نہ ہونے یا کھانے میں صرف ترکاری ،دال کھلانے پر دولہا کا شادی سے انکار یا زیادہ جہیز کے مطالبہ پر دولہا والوں کو لالچی کہہ کر دولہن کا شادی سے انکار تو سننے میں آتا رہا ہے لیکن اڑیسہ میں ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس میں کھانے میں گوشت کے آئیٹن ہونے کے باوجود محض اس بناءپر دولہا نے شادی سے انکار کر دیا کہ باراتیوں کے کھانے میں مٹن کڑاہی ڈش نہیں پکوائی گئی تھی ۔ واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ ریاست کے ضلع جے پور کے علاقے سکندا میں دلہے نے شادی کی رسومات سے چند لمحے قبل کھانے میں کمی دیکھ کر شادی سے انکار کردیا۔
میڈیا خبروں کے مطابق 27 سالہ دلہا جس کی شناخت رماکانت پاترااکے نام سے ہوئی وہ دلہن کے گھر والوں کی جانب سے ان کے رشتہ داروں کو کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہ کیے جانے پر ناراض ہوگئے تھے۔یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب سکندا بلاک کے بندھا گاو¿ں میں دلہا اور باراتی پہنچے اور انہیں دوپہر کے کھانے کے لیے لے جایا گیا تھا۔تاہم باراتیوں میں شریک کچھ افراد نے مٹن کڑاہی مانگا لیکن وہ ڈِش تیار ہی نہیں تھی جس پر باراتیوں اور دلہن کے گھروالوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور صورتحال کافی خراب ہوگئی۔جب دولہا کو پتہ چلا کہ باراتیوں کے لیے کھانے میں مٹن کڑاہی کی ڈش تیار ہی نہیں کی گئی تو طیش میں آکر اس نے شادی سے انکار کردیا۔
بعدازاں لڑکی والوں نے باراتیوں کو منانے کی کوشش کی لیکن بارات واپس چلی گئی اور ایک رشتے دار کے گھر قیام کیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے اگلے روز دولہے نے گاو¿ں واپسی سے قبل دوسری خاتون سے شادی کرلی۔واضح ہو کہ چند سال قبل کچھ اسی نوعیت کا واقعہ مظفر نگر ضلع کے کلہیڑی قصبہ میں پیش آچکا ہے جہاں دولہا نے کھانے میں سبزی کے ہی آئیٹم دیکھ کر شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حالنکہ یہ اس وقت کی بات ہے جب غیر قانونی مذبح پر شکنجہ کسنے کے باعث اترپردیش میں بھینس کا گوشت400روپے فی کلو، بکرے کا کوشت 600روپے اور چکن 250روپے فی کلو ہونے کے باعث ٹنوں کے حساب سے لینے کے لیے سب کی قوت خرید سے باہر ہو گیا تھا۔
