Announcement of 300 unit free electricity is aainst court orders:Fawwad Chaudhary writes to SCتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔فواد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا فارمولا سیاسی فوائدکے لیے ہے، یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عدالت نے حمزہ شہباز کو حکم دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حمزہ کا مفت بجلی دینے کا پیکج ایک جعلی پیکج ہے، اس کا مقصد عدالت سے حاصل ریلیف کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا تھا۔لاہور میں نیو ز کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا تھاکہ گزشتہ چھ ماہ تک 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین جو آئندہ بھی 100 یونٹ تک بجلی استعمال کریں گے ان کا بوجھ پنجاب حکومت اٹھائے گی ، ایسے صارفین کی یکم جولائی سے استعمال کی گئی بجلی جس کا بل اگست میں آئے گا ، وہ بجلی کے بل سے بے فکر ہو جائیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ 100 یونٹس استعمال کرنے والا طبقہ صوبے کی آدھی آبادی ہے ، ہم نہ صرف یہ 100 یونٹس تک ریلیف دے رہے ہیں بلکہ منصوبے کے تحت سولر پینل بھی دے رہے ہیں تا کہ آنے والے سالوں میں ان کی بجلی مفت ہو۔ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ ہم نے آٹے میں دیا ، اب بجلی میں بھی دے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے سسکتی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے ، اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچاناہے، 74سال بعد بھی ملک دوراہے پر کھڑاہے، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو پاو¿ں پر کھڑاکریں گے، کسی کو چور ڈاکو کہہ کرنہیں پکاروں گا، کبھی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے شرمندگی ہو، ن لیگ کے گزشتہ دورمیں معاشی شرح نمو 5.8 فیصد تھی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ 2018 میں ملک کو صفر لوڈشیڈنگ پر چھوڑ کر گئے تھے، ن لیگ نے گزشتہ دورمیں 12 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ہم عمران خان کی طرح جھوٹے دعوے نہیں کرتے، چور،ڈاکو اورکرپٹ کے نعرے سن سن کر قوم کے کا ن پک چکے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کےلیے اقدامات کررہے ہیں، صحت کارڈ 2016 میں مسلم لیگ (ن) کامنصوبہ تھا،پنجاب کے عوام کو آٹے کے لیے قطاروں میں لگے دیکھا، گزشتہ حکومت نے پنجاب کےساتھ کھلواڑ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *