Another drone shot down on Punjab border; third incident in three daysتصویر سوشل میڈیا

امرتسر:بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کے روزامرتسر سیکٹر میں ایک اور پاکستانی ڈرون کو مار گرا کر اسمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا۔ گذشتہ چند روز کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں کے ذریعہ پنجاب کی سرحد پر گرایا جانے والا یہ تیسرا ڈرون ہے۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے جمعہ کی صبح پونے آٹھ بجے امرتسر سیکٹر میں پلمورا میں سرحدی چوکی کے قریب پاکستانی ڈرون کی دراندازی کا پتہ لگایا۔ ڈرون کو نیچے لایا گیا اور علاقے میں اس کی کھیپ کی تلاش جاری ہے جو اسے لایا ہو گا۔

ڈرون چھ فٹ لمبا ہے جس میں 25,000 m Ah بیٹری کی گنجائش ہے۔ یہ 25 کلو گرام کی کھیپ لے جا سکتا ہے اور اس میں پے لوڈ کو چھوڑنے کا طریقہ کار ہے۔ جمعرات کے روز، ضلع ترن تارن کے علاقے کھیم کرن میں ایک پاکستانی ڈرون زمین پر گرا پایا گیا تھا جو بی ایس ایف کے اہلکاروں کے ذریعے مار گرایا گیا تھا بدھ کے روز، ایک ڈرون کو ساتھ پڑا دیکھا گیا۔ داو¿کے سرحدی چوکی پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکار نے پاکستانی علاقے میں سرحد پر ایک ڈرون زمین پر گرا ہوا دیکھا اس نے منگل کی راتہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی تھی ۔ لیکن بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی اور مارگرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *