نئی دہلی: پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ انوشے عباسی نے ایک انٹرویو میں اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت مشکل ہوتا ہے، جب بھی میں کسی سے ملتی تھی تو ہر کوئی یہی کہتا تھا کہ آپ اسکرین پر اتنی موٹی لگتی ہیں اور دکھنے میں پتلی لگتی ہیں‘۔

اداکارہ انوشے عباسی نے مزید بتایا کہ ’میں نے کم عمری سے ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور اس وقت میں 16 سال کی تھی، میرے پاس جو بھی پیسے آتے تھے میں اسے کھانے میں ہی خرچ کرتی تھی‘۔

انوشے نے کہا ’لیکن ایک وقت آیا جب میں نے اپنی پہلی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی تھی اور جب میں نے اپنے آپ کو بڑی اسکرین پر دیکھا تو مجھے اچھا نہیں لگا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’یہ وہ لمحہ تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ میں اب ڈائٹنگ کروں گی جس کے بعد میں نے وزن کم کرنے کے لیے تیراکی بھی کرنا شروع کردی تھی‘۔

انوشے نے بتایا کہ ‘اب جب بھی میں اپنی کوئی بھی تصویر لگاتی ہوں تو ہر کسی کا ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ آپ نے اپنا وزن کم کیسے کیا، آپ ہم سے اپنا یہ سفر شیئر کریں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ صرف اور صرف صحت مند غذا کھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *