لکھنؤ: ملک کی ممتاز درسگاہوں میں سے ایک دارالعلوم دیو بند نے جمعہ کے روز اتر پردیش کے دیو بند میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجا ج میں دھرنےپر بیٹھی خواتین سے پر زور اپیل کی ہے ہے کہ وہ سی اے اے اور قوی شہری رجسٹر (این آر سی) کے خلاف اپنا مظاہرہ واپس لے لیں۔
اس مسلم درسگاہ کے نمائندوں نےایک پریس کانفرنس میںکہا کہ چونکہ ابھی تک حکومت نے این آر سی کو ملک گیر پیمانے پر نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لہٰذا وہ اپنا دھرنا اور احتجاج ختم کردیں۔
دارالعلوم دیوبند کے نمائندوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس ضمن میں دارالعلوم کو یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کچھ معمالت طے پائے جانے سے رہ بھی جاتے ہیںتو احتجاجی عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا دہلی کے شاہئین باغ میں 15دسمبر2019سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف شروع ہوا دھرنا ابھی تک پورے جوش و خروش سے جاری ہے۔