کابل:(اے یو ایس )طالبان کے کٹر مخالف سمجھے جانے والے جنگجو سرداروں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے جس کے لیے ایک نیا اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق صوبہ بلخ کے سابق گورنر سردار عطا محمد نور کے صاحبزادے خالد نور نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے گروپ میں عبدالرشید دوستم سمیت دیگر افغان جنگجو سردار بھی شامل ہوں گے۔
نامعلوم مقام سے ‘رائٹرز’ سے گفتگو کرتے ہوئے خالد نور کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ طور پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی ایک فریق افغانستان کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔ا±ن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی برادری اور وہ جنگجو سردار جنہیں عوامی حمایت حاصل ہے وہ سر جوڑ کر بیٹھیں اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں۔خیال رہے کہ مزار شریف کے طالبان کے کنٹرول میں جانے کے بعد عبدالرشید دوستم اور عطا محمد نور افغانستان سے چلے گئے تھے۔
