نئی دہلی: حال ہی میں ریلیز ہوئی معروف فلمساز انو بھو سنہا کے ہدایت میں بنی فلم ’ تھپڑکی فلم بینوں کی جانب سے زبردست تعریف کیے جانے سے ہدایت کار انو بھو سنہا کافی خوش ہیں۔
ایک بیان میں انو بھو سنہا نے کہا ہے کہ ’ آخری بار فلم ’ آرٹیکل 15‘ کے بعد مجھے بہت ساری تعریفیں ملی تھیں، میں بھاگ کر گلمرگ چلا گیا تھا ، پہاڑوں میں ، جہاں نیٹ ورک نہیں تھا، مجھے ا سطرح کے پیار سے ڈر لگتا ہے ، جہاں لوگ تھیٹر سے باہر آکر کہتے ہیں کہ ’ یہ انو بھو سنہا کا اب تک کا سب سے بہترین کام ہے‘ میں زبردست دباؤ محسوس کرتا ہوں اور سوچتا ہو ںکہ اب آئندہ کیا بناؤں ۔
فلم ’ تھپڑ‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوبھو سنہانے کہا ’ آج کا وقت ہم کہانی کاروں کے لئے بہترین ہے ، جب میں نے ٹیلی ویزن سے اپنے کیرئر کی شروعات کی تھی، تب ایک مقررہ حد کی ہی کہانیاں بتائی جاتی تھیں، کس نے سوچا تھا کہ ایک دن مجھے ایک ایسی کہانی پر فلم بنانے کا کا موقع ملے گا، جو اورکچھ نہیں بس ایک تھپڑ پر مبنی ہوگی،ایک ایسا طرز عمل ، جسے آج تک عام نظرسے دیکھا جاتا رہا ہے ۔
فلمساز انوبھو سنہا مزید کہتے ہیں کہ ’ میں پورا کریڈیٹ ناظرین کو دینا چاہوں گا ، جنہوں نے ہم میں اس طرح کی کہانیوں پر مشتمل فلمیں بنانے کا اعتماد پیدا کیااور جگایا ، ایک ایسے عنوان پر سوال اٹھایا ، جو ہمارے لئے معنی رکھتی ہیں اور وہ بھی مین اسٹریم کی فلموں میں۔
28فروری کو سنیما گھروں میں پیش کی جانے والی فلم ’ تھپڑ‘ باکس آفس پر کافی اچھا اور بہترین مظاہرہ کر رہی ہے۔