APS tragedy: State has no authority to pardon killers of innocent, says Asif Zardariتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد : دہشت گردی کے خلاف قومی منصوبہ عمل (این اے پی) پر عمل آوری میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت کو ایسا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے جس کے تحت وہ معصوم و بے قصور عوام کے قاتلوں کو معاف کر دے۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول خونریزی کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں زرداری نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کے قاتلوں اور اس حملہ کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایاجانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرا ت حکومت کو کمزور اور شرمندہ کرنے جیسا ہیں۔

زرداری نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کو سزا دینے کا عہد تھا۔ لیکن بد قسمتی سے قوم سے کیا گیا یہ وعدہ پورا نہ ہو سکا ۔بظاہر حکومت کے حوالے سے ان رپورٹوں اور اعلانات پر کہ وہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرے گی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ جب تک مجرم پکڑے نہ جائیں اور انہیں کٹہرے میں نہ لاکھڑا کیا جائے ملک معصوم شہیدوں کا مقروض رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے زخم آج بھی ہرے ہیں اور ان سے خون ٹپک رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *