AR Rahman: There is a whole gang working against meتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں اقربا پروری کو لے کر معاملہ گرمایا ہوا ہے۔ اداکار کی موت کے بعد کئی سلیبریٹیز سامنے آئے ہیں ، جنہوں نے بالی ووڈ میں پھیلی اقربا پروری پر اپنا موقف رکھا۔

بالی ووڈاداکارہ کنگنا رناوت سے لے کر مشہور گلوکارسونو نگم تک ، کئی اسٹارس نے اقربا پروری کو لے کر انڈسٹری کے کچھ بڑے بینرس پر نشانہ سادھا۔ اس سلسلہ میں اب آسکرایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کا بھی نام شامل ہوگیا ہے۔

اے آر رحمان کے مطابق بالی ووڈ میں ایک پورا گینگ ہے جو ان کے خلاف جھوٹی افواہ پھیلا رہا ہے۔ یہ گینگ انہیں کام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کے خلاف افواہ پھیلانے والا ایک پورا گینگ ہے ، جو انہیں کام کرنے سے روک رہا ہے۔

ریڈیو مرچی سے بات چیت کے دوران جب اے آر رحمان سے پوچھا گیا کہ وہ ہندی سنیما کی جگہ تمل فلموں میں زیادہ کام کیوں کرتے ہیں ، تو اس کے جواب میں موسیقار نے کہا کہ میں اچھی فلموں کیلئے منع نہیں کرتا ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایک گینگ ہے ، جو میرے بارے میں انڈسٹری میں افواہ پھیلا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب مکیش چھابڑا دل بے چارہ کیلئے میرے پاس آئے تو میں نے انہیں دو دن میں گانا تیار کرکے دیا تھا۔

اس وقت مکیش چھابڑا نے مجھ سے کہا تھا کہ سر کئی لوگوں نے مجھ سے کہا تھا کہ ان کے پاس مت جاو ، اے آر رحمان کے پاس مت جاو۔ انہوں نے مجھے کئی طرح کی کہانیاں بھی سنائیں۔ ان کی باتیں سننے کے بعد مجھے سمجھ آیا کہ ہندی فلموں میں مجھے کام کیوں نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈارک فلموں میں کام کرتا ہوں ، کیونکہ یہ گروپ میرے خلاف میرے نقصان کے بارے میں سوچے بغیر کام کررہا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں ، جو چاہتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ کام کروں ، لیکن اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ مجھے کام نہ ملے۔

لیکن میں تقدیر پر پورا یقین رکھتا ہوں ، مجھے اللہ پر بھروسہ ہے اور اس بات پر بھی یقین ہے کہ جو بھی آپ کے پاس آتا ہے اللہ کے ذریعہ آتا ہے۔بتادیں کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ میں اے آر رحمان نے میوزک دیا ہے۔ اس فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ سنجنا سانگھی لیڈ رول میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *