Arab coalition strikes kill 80 Houthis in Marib and Al-Jawfتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس )یمن میں حوثی دہشت گردوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری ہے۔اتحادی فورسز نے مارب اور الجوف ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 اہدافی حملے کیے۔تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ عسکری آپریشن میں عرب اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی 11 عسکری گاڑیاں تباہ کی جبکہ آپریشن میں 80 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

عرب اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے یمنی عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔واضح رہے عرب اتحادی فورسز کی جانب سے جمعہ کی شب بھی مارب اور الجوف ریجن میں اہدافی کارروائیاں کرتے ہوئے حوثیوں کے ڈرون لانچنگ پیڈ کو بھی تباہ کیا گیا تھا جہاں سے وہ سعودی عرب پر دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے حملے کرتے تھے-یمنی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل عبدہ مجلی نے حوثی ملیشیا کے خلاف فوج کی کارروائیوں اور مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملیشیا اب بھی لوگوں کے خلاف قتل و غارت گری کے ذرائع کو متحرک کر رہی ہے لیکن اس کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں گی اور اسے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بات ہفتے کے روز ان کی پریس بریفنگ میں سامنے آئی جس میں محاذ جنگ میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بات کی گئی۔ مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ فوج،عوامی مزاحمت اور قبائل حوثیوں کے خلاف جنگی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مآرب کے جنوبی اور شمال مغربی محاذوں پر دہشت گرد عناصر سے نمٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جارحانہ اور دفاعی جنگی کارروائیوں میں کئی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف زمینی پیش رفت ہوئی ہے جن میں سب سے اہم وادی ذنہ ، العمود، العیرف، الفیلحہ اور حریب ڈاریکٹوریٹ میں ام ریش اور ملعا میں حوثیوں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *