Arab, Gulf countries condemn Houthi terrorist attack on Saudi Arabiaتصویر سوشل میڈیا

قاہرہ 🙁 اے یو ایس ) عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اتوار کی صبح سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں ایک بیلسٹک میزائل اور 9ڈرون طیاروں کے ذریعے اقتصادی اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے مملکت میں ان دشمن کارروائیوں کا جاری رہنا اس بات کا عکاس ہے کہ وہ امن کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2216 اور 2624 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز جاری بیان میں سعودی عرب میں شہری تنصیبات پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور بارودی ڈرون طیاروں سے حملے کی مذمت کی ہے۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان معاندانہ کارروائیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن موقف اختیار کرے۔ وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ان حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی و یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب اور امارات جزو لاینفک ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اتوار کے سعودی عرب میں کئی شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ایک خطرناک تخریبی کارروائی ہے جس سے شہریوں کی روز مرہ کی زندگی کو خطرہ ہے۔اس سے قبل اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہری علاقوں اور اہم تنصیبات کو ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم ان مجرمانہ کارروائیوں کو مذموم قرار دیتی ہے اور سعودی عرب کی طرف سے اپنی اراضی اور شہریوں اور اقتصادی تنصیبات کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔مصر نے بھی حوثی ملیشیا کی جانب سے برادر ملک سعودی عرب کی سرزمین کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رکھنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اتوار کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملے مملکت کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ علاوہ ازیں یہ رکیک حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مصر نے ایک بار پھر مملکت کے ساتھ مکمل یک جہتی اور یگانگت کا اظہار کیا۔ مصر کے مطابق وہ بزدلانہ حملوں کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف الحجرف نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ الحجرف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان دشمن کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اور بھرپور موقف اختیار کرے۔بحرین کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ جس میں اقتصادی شہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ا±ن تمام اقدامات کے لیے حمایت اور یک جہتی کا اظہار کیا جو وہ اپنی اراضی اور شہریوں اور مقیمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کر رہا ہے۔یمنی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمنی بحران کے خاتمے کے لیے جاری تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں اور منصوبوں کو مسترد کرنے کی روش اپنا رکھی ہے۔

حوثیوں کے ان حملوں میں صرف مملکت نہیں بلکہ دنیا بھر میں توانائی کی ترسیل کی سلامتی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ کارروائیاں عالمی معیشت پر منفی طور سے اثر انداز ہو رہی ہیں۔کویتی کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں واضح کیا کہ سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی مقامات پر حوثیوں کے حملے مملکت کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے باور کرایا کہ یہ صورت حال عالمی برادری کی جانب سے جلد حرکت میں آنے کی متقاضی ہے۔ وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا کہ کویت اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی کے واسطے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *