Arab led military coalition destroys drone basesتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس ) یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے پیر کے روز ایک اعلان میں دعویٰ کیا کہ صنعا میں حوثیوں کے زیر انتظام ڈرون طیاروں کی سرگرمیوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔اتحاد نے واضح کیا کہ بنی حارث کے ضلع میں ڈرون طیاروں کی اسمبلنگ کے دو ورکشاپس کے علاوہ ڈرون طیاروں اور ہتھیاروں کے ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

اتحاد کے مطابق شہریوں اور شہری تنصیبات کو محفوظ رکھنے کے لیے کارروائی کو مطلوبہ احتیاطی اقدامات کے ساتھ انجام دیا گیا۔عرب اتحاد کے اعلان میں بتایا گیا کہ جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا گیا۔ یہ ڈرون طیارہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بھیجا گیا تھا۔

اس سے قبل عرب اتحاد کی جانب سے واضح کیا جا چکا ہے کہ صنعا کے ہوائی اڈے کو شہریوں پر حملوں کے واسطے استعمال کرنے کے سبب ہمارے لیے قانونی طور پر عملی راستوں کو جواز حاصل ہو گیا ہے ۔عرب اتحاد نے گذشتہ دنوں میں دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے عسکری ٹھکانے تباہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔ ان ٹھکانوں میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے گودام اور فیکٹریاں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *