Arab ministers say political solution is the only formula to resolve the Syrian crisisتصویر سوشل میڈیا

ریاض: عرب وزراکے ایک گروپ نے منگل کے روز اس بات پر زور دیا کہ شام کے بحران کے خاتمے کے لیے سیاسی حل ہی واحد متبادل راستہ ہے۔ مصر کے دارالخلافہ قاہرہ میں ایک اجتماع کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ شام کا بحران دور کرنے کا واحد فارمولا سیاسی حل میں مضمرہے۔

علاوہ ازیں قاہرہ اجلاس میں اس مقصد کی طرف آئینی راستے کی بحالی میں پیش رفت بشمول اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اس سال کے اختتام سے قبل سلطنت عمان میں شام کی آئینی کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد سے متعلق بھی امید ظاہر کی گئی۔ ملک میں کچھ کلیدی مقامات پر انسانی ریلیف کی رسائی میں توسیع کے شام کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا گیا نیز انتہائی ضرورت مندوں تک امداد کی مسلسل اور جوں کی توں ترسیل کی امید کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے شرکانے اقوام متحدہ اور شامی عرب کے درمیان چھ ماہ کے لیے باب الحوا کراسنگ کے ذریعے انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے 7 اگست 2023 کو کیے جانے والے مشترکہ معاہدے کا خیرمقدم بھی کیا۔جمہوریہ نے انہوں نے انسانی امداد کے لیے باب السلام اور الراعی راستے کو کھولنے کی میعاد میں 13 نومبر 2023 تک کی توسیع کے شامی حکومت کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی اپنے مصری، اردنی، عراقی، لبنانی اور شامی ہم منصبوں اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ اس اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *