Arab Parliament president appreciates Pakistan's role for Muslim causesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: ( اے یو ایس ) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے دورے پر موجود عرب پارلیمنٹ کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور امت مسلمہ کے معاملات میں اس کے کردار کو سراہا ۔عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان، مشرقِ وسطی میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہم اتحاد امہ میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں، تنازعات کے دیرپا سیاسی حل کے لیے مذاکرات کو واحد حل سمجھتے ہیں۔اس سے قبل عرب پارلیمنٹ کا وفد پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچا تھا جہاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے عرب پارلیمنٹ کے وفد کا استقبال کیا گیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ سے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دو طرفہ پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماﺅں صادق سنجرانی اور عادل بن عبدالرحمن کی ملاقات کے دوران ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *