ریاض:(اے یو ایس ) یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ارامکو کمپنی کے پٹرول ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو نشانہ بنا کر کیے گئے میزائل حملے اور اس سے آرامکو تنصیب میں آتشزدگی سے خام تیل ی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ علاوہ ازیں رقیق پٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی فراہمی بھی متاثر اور ایل پی جی کے نرخوں میں بھی زبردست اضافہ ہو سکتا ہے۔
پٹرول ڈسٹری بیوشن اسٹیشن میں بھڑک اٹھنے والی آگ کو بجھانے کی کوششیں ہفتے کے روز بھی جاری رہی تھیں۔العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے شہری دفاع اور فائر بریگیڈز کی 50 ٹیموں کی خدمات حاصل کی گئیں۔۔جدہ میں ارامکو اسٹیشن کی براہ راست تصاویر میں جائے حادثہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سعودی وزارت توانائی کے ایک ذمے دار کے مطابق جدہ کے شمال میں واقع پٹرولیم مصنوعات کی ڈسٹریبیوشن کے مذکورہ مرکز کو جمعہ 25 مارچ کو شام 5:25 پر راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح جازان صوبے میں بھی “المختارة” اسٹیشن پر بھی شام 5 بجے راکٹ داغا گیا۔ دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
