پیرس: فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے بعد فرانس کے شہروں پیرس،لیون اور نائس اور ہندوتان کی ریاست کیرل کے شہروں کوچی اور ترواننت پورم ا اور کنور میں سڑکوں پر جھڑپیں شروع ہوجانے کے بعد مسلح پولیس نے فٹبال شوقینوں کو تتر بتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ قطر میں کھیلے گئے اس فائنل میچ میں فرانس کے ہارتے ہی فٹ بال شائقین فرانس کے بڑے شہروں پیرس، لیون اور نائس کی سڑکوں پر نکل آئے۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق میچ ختم ہوتے ہی پیرس کا شہرہ آفاق عظیم الشان علاقہ شانزے الیزے جو روشنیوں اور آتشبازی سے جگمگا رہا تھا پنالٹیوں کے ختم ہوتے ہی میداان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا کیونکہ فرانس کے ہارتے ہی فٹبال شیدائیوں نے توڑ پھوڑ شروع کر دی جس پر پولس حرکت میں آگئی اور اس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے اشک آور گولے چھوڑے اور گرفتاریاں شروع کر دیں۔
فرانسیسی اخبار لی پیریسین کے مطابق ابھی تک 115افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں ۔ لیون اور نائس سے بھی ہنگاموں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔اس دوران اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب ارجنٹائن کے پرجوش شائقین جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔ تصویروں میں شہر کے مرکزی چوک میں سفید اور نیلے رنگ میں شائقین کا ایک بہت بڑا ہجوم دکھایا گیا ہے، جو اپنیکی ٹیم کی فرانس کے خلاف شاندار جیت کا جشن مناتے ہوئے شراب پی رہے تھے۔ تاہم، پولیس کے ساتھ کچھ جھڑپیں ہوئیں، تصاویر میں مسلح افسران حامیوں کو لاٹھیوں سے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے اس فائنل میچ کے نتیجے کے اثرات ہندوستان کی ریاست کیرل میںبھی مرتب ہوئے۔
کیرل پولیس کے مطابق ارجنٹائن نے فرانس کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد، شمالی کیرالہ کے کنور کے قریب دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان تصادم ہوا، جس میں تین افراد زخمی ہوئے، اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق، یہ واقعہ پالیامولا میں اس وقت سامنے آیا جب ارجنٹائن نے اعصاب شکن فائنل میں ، جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آو¿ٹ سے ہوا، فتح حاصل کی۔ پولیس نے بتایا کہ ارجنٹائن کے شائقین کے مبینہ طنز سے فرانس کے شائقین مشتعل ہو گئے اور دونوں گروپ باہم گتھم گتھا ہو گئے اور آپس میں جھگڑ پڑے۔ پولیس نے مزید کہا کہ چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔دوسری جگہوں پر، کوچی اور ترواننت پورم میں دو الگ الگ واقعات میں، ارجنٹائن کی جیت کا جشن منانے والے شائقین کو کنٹرول کرتے ہوئے دو پولیس افسران پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ۔