نئی دہلی: عنقریب ہی فلم ’ پانی پت‘ میں نظر آنے والے اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ اجے دیوگن کی طرح فلم پرسن بننا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ اداکار اجے دیوگن آج بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے کامیاب اداکاروں میں سے ایک ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اب تک کئی ساری بلاک باسٹر فلمیں دیںہیں جن کی وجہ سے ان کے مداح ہی نہیں بلکہ انڈسٹری کے کئی اداکار بھی ان کے مداح ہیں ان میں ایک نام اداکارہ ارجن کپور کا ہے۔
اجے دیوگن کی طرح بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارجن کپور نے کہا کہ ’ ایک دن میں اجے دیوگن کیطرح پورا فلم پرسن بننا چاہتا ہوں ، وہ ہدایت کار بھی ہیں ، فلمیں بھی پرڈیوس کرتے ہیں، ان میں اداکاری کرتے ہیں اور ان کی وی ایف ایکس کمپنی بھی ہے، یہ سب انہوںنے کیرئر میں اتار چڑھاؤ سے جوجھتے ہوئے کیا ہے۔
اپنے کیرئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارجن کپور نے کہا کہ ’ فلم ’ عشق زادے‘ اور ’ اورنگزیب‘ سال بھر کے اندر ریلیز ہوئی تھی، ایسے میں میںنے کیرئر کے پہلے سال میں اداکارکی زندگی میں ہونے والے اتار چڑھاؤکو دیکھا ہے، ناکامی سے اوپر کوئی نہیں ہے ،سب کچھ اس پر نربھر کرتا ہے کہ آپ کیسے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اور لو فیز میں کسیے گزارا کرتے ہیں، یہ آپ کے اسٹار،اداکار اور انسان ہونے کے بارے میں بتاتا ہے۔
اداکار ارجن نے مزید کہا کہ ناکامی کی ذمہداری لینا آنا چاہئے ، اسے ماننا چاہئے کہ آڈینس کو فلم پسند نہیں آئی ، میں نے جو بھی فلمیں کیں، انکا سامنا نہ کروں، ایسا نہیں ہو سکتا لیکن مجھے امید ہے کہ آگے آڈینس کی پسند کے ساتھ تال میل بیٹھا پاؤں گا، دو برے جمعہ یہ نہیں طے کر سکتے ہیں کہ میں کون ہوں،۔