نئی دہلی: ہندی بلاک باسٹر فلم ’ کبیر سنگھ‘ کی تیلگو ورزن فلم’ ارجن ریڈی‘ کی اداکارہ شالنی پانڈے عنقریب یش راج کے بینر تلے بن رہی فلم ’ جیش بھائی زوردار‘ سے ،جس میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار ہیں، ہندی سنیما میں وارد ہو رہی ہیں ۔
یش راج فلمز نے شالنی پانڈے کا تعارف کراتے ہوئے ٹوئیٹ کے توسط سے مطلع کیا ہے کہ ’ شالنی پانڈے فلم ’ جیش بھائی زوردار ‘میں رنویر سنگھ کے مد مقابل ان کی ہیروئن ہوں گی۔
خیال رہے کہ تیلگو ورزن کی فلم ’ ارجن ریڈی‘ میں ادکارہ شالنی پانڈے نے پریتی کا کردار ادا کیا تھا ، اس فلم کی ہندی ورژن ’ کبیر سنگھ‘ کے نام سے بنی جو باکس آفس کامیابی پر زبردست کامیاب رہی ہے ، ہندی ورژن میں بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کیارا یڈوانی مرکزی کردار انبھایا تھا۔
دوسری جانب یش راج فلمز کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی تصدیق کیئے جانے کے بعد اداکارہ شالنی پانڈنے کہا کہ’ میں بہت خوش ہوں کہ انہیں بالی ووڈ کی پہلی فلم یش راج بینر کے تلے کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ ’ یش راج بینر کے تلے کام کرنے کا خواب ہر فنکار کے دل میں ہوتا ہے ، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ بالی ووڈ میں اس خاص طرح سے ڈبیو کر رہی ہوں۔
(فوٹوز انسٹا گرام)