جموں: (اے یو ایس)ایک فوجی کیپٹن اور جونیئر فوجی آفسر جنگ بندی لائن کے قریب حادثاتی گرینیڈ بلاسٹ میں ہلاک ہوگئے ۔ جموں میں فوج کے افسر رابطہ عامہ لیفٹننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ یہ دھماکہ کل رات جموں کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں اس وقت ہواجب فوجوں کی ایک ٹولی مینڈھر سیکٹر میں گشت پر تھی۔ دھماکہ میںایک میجر اور ایک کیپٹن سمیت 10سپاہی زخمی ہو گئے ۔
جن میں کیپٹن آنند اور نائب صوبیدار بھگوان سنگھ شدید طور پر زخمی ہوئے، انہیں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اودھم پور اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔
کیپٹن آنند بہار کے ضلع بھاگلپور کے چمپانگر علاقے سے ہے جب کہ صوبیدار بھگوان سنگھ امبیڈکر نگر ضلع کے پوکھر بھٹا گاو¿ں کے رہائشی ہیں ۔اس دھماکے میں 7سپاہی اور ایک میجر زخمی بھی ہوا ہے۔حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لیفٹننٹ کرنل دہوندر آنند نے مزید بتایا کہ دھماکہ کے وقت یہ گشتی پارٹی سرحد پر ڈیوٹی انجام دے رہی تھی ۔