Army captures 18-year-old Pakistani terrorist in Uri sector, another killed during infiltration bidتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایک18سالہ پاکستانی در انداز کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا مارا گیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گرد کی شناخت 18سالہ بابر پاترا کے طور پر کی گئی ہے اور وہ لشکر طیبہ سے وابستہ ہے۔

جس پاکستان دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ 18-19ستمبر سے جاری حالیہ در اندازی کا ایک کردار ہے۔ وہ18ستمبر کو ہندوستان میں داخل ہوا تھا ۔یہ لشکری دہشت گرد پاکستان کے پنجاب اوکارا کا رہائشی ہے۔ ایک اور پاکستانی گائیڈ 33سالہ قاری انس 26ستمبر کو اس وقت مارا گیا جب اس نے آرمی سرچ ٹیم پر فائر نگ شروع کر دی۔

سلامتی دستوں نے گرفتار انتہاپسند کے پاس سے ایک اے کے47رائفل، دو ہتھ گولے اور ایک مواصلاتی سیٹ برآمد کیا۔ذرائع نے بتایا کہ فوج گذشتہ دو روز کے دوران مختلف مقامات پر در اندازوں کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *