Army firing pushes back Pakistan drone spotted near borderتصویر سوشل میڈیا

گرداس پور: (اے یو ایس) سرحدی حفاظتی دستہ(بی ایس ایف) نے منشیات اسمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ایک بار پھر سے ناکام کرتے ہوئے پنجاب کی بین الاقوامی سرحد میں داخل ہوئے پاکستانی ڈرون کو واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پربھاکر جوشی نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی رات نو بج کر 40منٹ پر58بٹالین کی چوترا بی او پی پر پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون ہندوستانی سرحد میں داخل ہوا۔

تقریبا400 میٹر اونچائی پر اڑ رہے اس ڈرون پر جوانوں نے 56راؤنڈ فاائر کئے اور آٹھ روشنی بم چلا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ انھوں نے بتایاکہ ڈرون تقریبادس بجے پی او پی چکری کے علاقہ سے واپس جاتا دیکھا گیا۔مسٹر جوشی نے بتایاکہ بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کے جوان رات سے ہی پورے علاقہ کی تلاشی کر رہے ہیں۔ابھی تک کوئی قابل اعتراض سامان نہیں ملا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *