اسلام آباد :پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر نجیب اللہ سلسلہ کی بیٹی محترمہ سلسلہ کے اغوا معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو حکم دیا ہے اس سے متعلق مجرموں کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کیاجائے۔ محترمہ سلسلہ کو جمعہ کو اسلام آباد میں اغوا کیا گیا تھا جب وہ بازار میں کچھ شاپنگ کرنے گئی تھیں اور ٹیکسی میں بیٹھی تھیں تو ایک شخص زبردستی اس کی ٹیکسی میں جبرا ًجابیٹھا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔دفتر خارجہ نے اس واقعہ کے سلسلے میں کہا ہے کہ اس نے اغوا کاروں کا سراغ لگانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور پولیس فورس کو ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سے قبل ٹویٹس کے سلسلے میں مسٹر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسٹر عمران خان نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کو اولین ترجیح کی بنیاد پر تحقیقات کریں اور 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کریں۔اس معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خارجہ دفتر نے کہا کہ قانون ناو¿فذ کرنے والے ادارے سفیر کی صاحبزادی کو زدو کوب کیے جانے کے پس پشت کارفرما دماغ کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔