Arshad khan Chai Wala Join Pawri Ho Rahi haiتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: اپنی نیلی آنکھوں والا وہ پاکستانی’ چائے والا ‘ ارشد خان تو ضرور یاد ہوگا ، وہ خوبصورت نظر آنے کی وجہ سے راتوں رات لوگوں کے دلوں میں چھا گیا تھا۔ اب ارشد خان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ پاوری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ارشد خان نے اسلام آباد میں اپنا ایک کیفے کھولا ہے ، جس کا نام ‘کیفے چا ئے والا رف ٹاپ ‘ ہے۔نئی ویڈیو میں ارشد اپنے کیفے میں عملے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ” یہ میں ہوں ، یہ میرا کیفے ہے ، اور یہ میرا عملہ ہے ، اور یہ پھر سے میں ہوں۔ اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔“ دراصل 2016 میں ، ارشد خان راتوں رات انٹرنیٹ پر چھا گئے تھے ، ایک پاکستانی فوٹوگرافر ضیاءعلی نے چائے بناتے ہوئے ارشد کی تصویر کھینچی۔

وائرل ہونے کے بعد ، اس تصویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ۔تصویر وائرل ہونے کے بعد ، انھیں ماڈلنگ اور اداکاری کی بھی بہت سی پیشکش ہوئیں۔ انہوں نے اس شعبے میں کام بھی کیا ، لیکن وہ دوبارہ اپنے آبائی شہر اسلام آباد واپس آئے۔ وہیں انہوں نے ایک کیفے کھولا۔

پاکستانی میڈیا ڈیلی پاکستان کے مطابق ، ارشد خان نے اپنے کیفے کا نام کیفے چائے والا روف ٹاپ رکھا ہے۔ ارشاد کیفے چائے والا روف ٹاپ کو ایک دم دیسی شکل ل±ک میں بنایاہے اور اس میں دیسی چیزوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ کیفے کو پتنگوں اور پینٹنگز سے سجایا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *