Artemis I Orion spacecraft plunges into Pacific after 26 days in spaceتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اےیو ایس ) ناسا کا اورین خلائی کیپسول چاند کے گرد 25 دن کا سفر مکمل کرکے کامیابی سے واپس زمین پر اتار لیا گیا۔

زمین کی فضاءمیں واپسی پر کیپسول میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد مشن کو 3 پیرا شوٹ کی مدد سے بحرالکاہل میں اتارا گیا۔کیپسول کی ٹیسٹ پرواز میں کوئی شخص سوار نہیں تھا تاہم آئندہ 2 سے 3 برس میں مشن کے ذریعے زمین سے شہریوں کو چاند کی سطح پر لانے لے جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ خلائی کیپسول اےوار کی سہ پہر میں زمین کی حدود میں دوبارہ داخل ہو گیا تھا جسے بعد میں قریب ہی واقع ناسا کے زمینی عملے نے اور امریکی بحریہ نے اتار لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *