چنڈی گڑھ: دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال نے پنجاب اسمبلی کے آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں اپنی پارٹی کے امکانات روشن کرنے کے لیے ووٹروں کو ابھی سے لبھانا شروع کر دیا۔
انہوں نے چنڈی گڑھ میں اعلان کیا کہ اگر ان کی پارٹی پنجاب میں بر سر اقتدار آتی ہے تو 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی اور ہر خاندان کو300یونٹ مفت بجلی دی جائے گی اور سابق بل معاف کر دیے جائیں گے۔
دہلی کی مثال دیتے ہوئے کیجری وال نے کہا کہ انہوں نے انتخابات سے پہلے اسی قسم کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کیا۔ اور یہ بھی کیجری وال کا ہی وعدہ ہے کیپٹن کا نہیں ۔
چنڈی گڑھ کے پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجری وال نے ، جو دہلی کے بعد اب پنجاب پر بھی اپنی ہپارٹی کی حکومت چاہتے ہیں، کہا کہ اگر پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی بجلی بل معافی کا وعدہ فوری طور پر پورا کیا جائے گا۔ریاست میں ہر کنبہ کو 300یونٹ بجلی مفت دی جائے گی ۔ایس کرنے سے پنجاب کی77تا80فیصد آبادی کے زیرو بجلی بل آئیں گے۔