Aryan Khan: Special NDPS court to hear bail plea on 13 Octoberتصویر سوشل میڈیا

ممبئی: (اے یوایس) کروز ڈرگس پارٹی کیس میں گرفتار کئے گئے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ابھی تک کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ آر این خان کے وکلا نے ایک بار پھر سیشن عدالت میں اس کی ضمانت عرضی داخل کی جس پر عدالت نے سماعت کی تاریخ 13 اکتوبر طے کی ۔ اب بدھ کو آرین خان کی ضمانت پر سماعت ہوگی۔ اس سے پہلے آرین خان کی ضمانت عرضی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں خارج ہوچکی ہے۔ عدالت سے ضمانت نہ ملنے کے بعد اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو جمعہ کے روز آ رتھر روڈ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

آرین خان کے ساتھ معاملے میں گرفتار پانچ دیگر ملزمین کو بھی ا?رتھر روڈ جیل بھیج دیا گیا۔ منمن دھمیچا سمیت دو خاتون ملزمین کو بائیکولا خواتین جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو جیل میں کوئی خصوصی سہولت نہیں ملے گی۔جمعہ کو ہوئی سماعت میں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ا?ر ایم نیرلیکر نے کہا تھا کہ آرین خان ، منمن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کی ضمانت عرضی سماعت کے اہل نہیں ہے۔ این سی بی نے گوا جا رہے ایک کروز شپ پر چھاپہ ماری کے بعد ان تینوں کو دیگر لوگوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔این سی بی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالسٹر جنرل انل سنگھ نے تینوں ملزمین کی ضمانت عرضی کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے پہلے کے کئی احکامات کا ذکر کرتے ہوئے دلیل دی تھی کہ ان عرضیوں پر سماعت کرنا مجسٹریٹ کا اختیار نہیں ہے اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سبھی معاملوں کی سماعت کسی خصوصی عدالت کو کرنی چاہئے۔

انل سنگھ نے بھی ترک دیا تھا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہوسکتا کہ سبھی ملزم ایک ہی مقام پر پائے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ لوگ مستقل طور پر نشیلی اشیا کا استعمال کرتے ہیں۔ایڈیشنل سالسٹر جنرل نے عدالت میں کہا تھا کہ آرین خان کا تعلق بااثر خاندان سے ہے اور اگر انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تو وہ ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آرین خان اور شریک ملزم انچت کمار کے درمیان واٹس اپ چیٹ پر ہوئی بات چیت فٹبال کے بارے میں نہیں، بلکہ بڑی مقدار کے بارے میں تھی۔ آرین خان کے وکیل ستیش مانشندے نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ بات چیت فٹبال کے بارے میں ہے ۔وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ این سی بی کو آرین خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، جس سے کوئی سازش ثابت ہوسکے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک خصوصی سماجی درجہ رکھنے والے ملزم کے لئے جیل میں رہنا قابل توہین ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا، ‘کیونکہ میرا خاندان بااثر ہے، صرف اس بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ میں ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کروں گا’۔عدالت نے دلیلیں سننے کے بعد ضمانت عرضی صرف یہ کہتے ہوئے خارج کردیں کہ یہ سماعت کے اہل نہیں ہے۔ این سی بی نے ممبئی ساحل کے پاس گوا جا رہے ایک کروز شپ پر ہفتہ کے روز چھاپہ ماری کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے ان تینوں کے ساتھ کچھ دیگر لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ مرکزی ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ان ملزمین کے پاس سے منشیات بر آمد ہوئی ہیں۔ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *