پیرس(اے یو ایس ) فرانسیسی پارلیمنٹ میں خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے نائب سربراہ اولیور کیڈیک نے اس بات پر زور دیا کہ بغاوت کو سختی سے کچلا جائے اور نیجر میں انقلابیوں کو برداشت نہ کریں۔فرانسیسی سنٹر نے کہا کہ ہمیں نیجر سے آنے والے یورینیم کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس ملک کو روس جیسے استعماری نظریات رکھنے والے ممالک سے خطرہ ہے۔انہوں نے ” دا اکانومک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹس“ (ایکواس) کی نیجر میں انقلابیوں کے ساتھ مضبوطی سے کام کرنے پر تعریف کی۔ دو مغربی عہدیداروں نے کہا کہ نیجر میں ملٹری کونسل نے دھمکی دی تھی اگر ہمسایہ ممالک نے فوجی مداخلت کی تو وہ معزول صدر کو قتل کر دے گی۔
دونوں عہدیداروں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا نیجر میں فوجی کونسل کے ارکان نے ایک سینئر امریکی سفارت کار کو بتایا کہ اگر خطے کے ممالک نے معزول صدر محمد بازوم کو اقتدار میں واپس لانے کے لیے کسی فوجی مداخلت کی کوشش کی تو وہ محمد بازوم کو قتل کر دیں گے۔ایک عہدیدار، جس نے حالات کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام سامنے نہ لانے کی کی شرط پر بات کی، نے کہا کہ فوجی کونسل کے نمائندوں نے انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ کو اس ہفتے ملک کے دورے کے دوران بازوم کے خلاف خطرے سے آگاہ کیا۔ ایک امریکی عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی ہے۔ باغی رہنماؤں نے 26 جولائی کو بازوم کو معزول کر دیا تھا۔
بازوم کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی رہائش گاہ میں یرغمال بنایا گیا ہے۔دوسری طرف نیجر کے صدر پاو¿لا ٹِنوبو، جو مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ایکواس) کی صدارت کے عہدے پر فائز ہیں، نے آج جمعرات کو نیجر میں بغاوت کے بارے میں بات کرنے کے لیے ایک سربراہی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ اس گروپ نے کسی بھی صورتِ حال کو مسترد نہیں کیا۔ طاقت کے استعمال کو بھی آخری حربے کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں جمعرات کو گروپ نے کہا کہ اس نے نیجر میں ہونے والی بغاوت کے جواب میں اپنی ریزرو فورس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
نیجر کی میزبانی میں سربراہی اجلاس جمعرات کو منعقد کیا گیا تھا جس میں گروپ کے رہنماؤں کے گزشتہ ماہ کی فوجی بغاوت کے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ یہ ملاقات بغاوت کے رہنماو¿ں کی جانب سے ایک نئی حکومت کی تشکیل کے چند گھنٹے بعد ہوئی، جس نے اپنے آپ کو سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر شروع ہونے سے پہلے ہی نافذ کر دیا۔26 جولائی کی بغاوت کے بعد سے فوجی کونسل نے سفارتی اقدامات کو مسترد کر دیا ہے اور معزول صدر محمد بازوم کو بحال کرنے کے لیے مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ایکواس) کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن 6 اگست کو ختم ہونے کو نظر انداز کر دیا ہے۔
