As many as 1800 more Bangladesh civil servants to be trained at NCGG by 2025تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزارت برائے امور عملہ،شکایات و پنشن نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ہندوستان 2025 تک بنگلہ دیش کے 1800 سرکاری ملازمین کو تربیت دے گا۔ مسوری میں نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس ( این سی جی جی ) میں منگل کے روز بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے ‘فیلڈ ایڈمنسٹریشن’ میں دو ہفتے کے 53ویں صلاحیت سازی کے پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ بنگلہ دیش کے 1500 سرکاری ملازمین کو 2019 سے پہلے این سی جی جی میں تربیت دی گئی تھی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے کے کامیابی کے ساتھ پورا ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے مزید 1,800 سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کا ذمہ اٹھایا جائے گا ، جسے 2025 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ بنگلہ دیش میں واحد ادارہ ہے جس نے اسسٹنٹ کمشنر ، سب ڈسٹرکٹ نربھے آفیسر / سب ڈویڑنل مجسٹریٹ ( ایس ڈی ایم ) اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جیسے بنگلہ دیشکے 1,727 فیلڈ لیول افسران کو تربیت دی گئی۔

حکومت ہند نے ملک کے اعلی ادارے کے طور پر 2014 میں این سی جی جی قائم کی تھی۔ یہ گڈ گورننس، پالیسی اصلاحات، تربیت اور صلاحیت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور ایک تھنک ٹینک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ NCGG نے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاو¿س، ویت نام، بھوٹان، میانمار اور کمبوڈیا جیسے 15 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ یہ ٹریننگ اس میں حصہ لینے والے افسران کے لیے انتہائی مفید پائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *