As US counts votes, Iran’s Rouhani signals tough times aheadتصویر سوشل میڈیا

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ امریکی صدارتی انتخاب میں کانٹے کے مقابلہ کے بعد جیت کس کی ہوتی ہے۔ ایران نے تو بہرحال مستقبل کے نا مساعد اور دشوار کن حالات سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی منصوبہ بنا رکھا ہے۔

ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی تقریر میں ایرانی رہنما نے کہا کہ امریکہ کا آئندہ صدر کوئی بھی ہو ہم کو بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کا احترام کرنا چاہئے۔”ہم عزت چاہتے ہیں،امریکی پابندیوں کا شکار نہیں بننا چاہتے۔

اس بات سے کوئی مطلب نہیںہے کہ امریکہ میں کون جیتے گا ۔ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ امریکہ راہ راست پر آکر قانون کی طرف واپس آجائے ،بین الاقوامی اور کثیر قومی معاہدوں میں واپس آجائے۔

مئی2018میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے ایران کے ساتھ فائیو پلس ون کے ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا اور ایران پر نئی سخت اقتصادی بندشیں تھوپ دی تھیں ۔

ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ وسیع تر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی مساعی کے طورپر جوہری معاہدے میں امریہ کو واپس لے آئیں گے اور ایران پر سے پابندیاں بھی اٹھا لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *