کراچی: ایک انسداد دہشت کردی عدالت نے منگل کے روز معلوم ذرائع سے ہونے والی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میںپاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف کی درخواست ضمانت منظور کرلینے کا فیصلہ کیا اور انہیں حکم دیا کہ ضمانت منظور کرانے کے لیے وہ50لاکھ روپے کی ذاتی مچلکے داخل کریں۔

قومی احتساب بیورو نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خورشید شاہ کو ان الزامات میں گرفتار کیا ہے کہ انہوں نے اپنے رشتہ داروں اور قریبی لوگوں کے ناموں سے ناجائز رقم سے 700ملین روپے کے اثاثہ جات جمع کیے تھے۔

معاملہ کی تحقیقات کرنے والے بیورو کے حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس سکھر ضلع ایڈمنسٹریشن سے دستیاب اہم دستاویزات و فائلیں ملی تھیںجس میں محکمہ مال کے افسروں نے ایسی اہم معلومات بہم پہنچائی تھیں جن کی بنیاد پر اسلام آباد سے شاہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *