At 'Bigg Boss 14' launch, Salman Khan reveals lockdown was his longest break in 30 yearsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ٹی وی کی دنیا کا مشہور رئلٹی شو ’ بگ باس سیزن 14کے لانچنگ کے موقع پر آن لائن پریس کانفرس کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ وہ گزشتہ 30سالوں میں کام سے اتنا طویل وقفہ نہیں لیا ہے جتنا کہ انہیں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے لاگو کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران لینا پڑا ۔

مزید بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ مہینے میں کام نہیں کرنا میرے لئے سب سے زیادہ تناؤ بھرا رہا ہے ، میں نے پچھلے 30سالوں میں بھی اتنی چھٹیاں نہیں منائی ، حالانکہ مجھے جبرن یہ چھٹی لینی پڑی۔

اداکار سلمان خان نے آگے کہا کہ اس سے قبل انہوںنے سال کے اواخر میں چھٹی لینے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ میں ہمیشہ پورے سال کام کرتا ہوں اور سال کے آخر میں 10کی چھٹی لیتا تھا لیکن اب بگ باس سیزن 14شروع ہونے جا رہا ہے اور اس شو سے وابستگی کے وجہ سے انہیں ان چھٹیوں میں کٹوتی کرنی پڑے گی ۔

انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے فارم ہاؤس میں بیتائے وقت کو بہترین بتایا اور کہا کہ بگ باس کے نئے سیزن کے لئے انہوں نے کم پیسے لئے ہیں تاکہ انکے مغاوضہ کی وجہ سے کووڈ 19مسئلہ کے دوران چینل پر کوئی دباؤ نہ پڑے۔

خیال رہے کہ ملک میں کرونا وبا کی وجہ سے لگے لاک ڈاؤن کے دوران سلمان خان اپنی پوری فیملی کے ہمراہ باندرہ سے اپنے پنویل فارم ہاؤس منتقل ہوگئے جہاں انہوںنے اپنے والدین کے ساتھ پورے لاک ڈاؤن تک رہے اور اب وہاں سے کام پر لوٹے ہیں۔

بتاد یں کہ بگ باس سیزن 14تین اکتوبر سے کلرس ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *